جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

زرداری اورنواز شریف سے اتحاد ہو گا یا پھر نہیں ؟عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا ‎

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا ٗآصف علی زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار نگراں حکومت کیلئے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا، حکومت کس کی ہوگی۔

اور الیکشن کمیشن میں کون ہوگا، ان دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نگراں حکومت کا مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہوتا ہے تاہم تمام جماعتوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے مبینہ طور پر رقم کے عوض ووٹ دیے جانے کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ اصل مسئلہ بکنے والوں کا ہے،خریدنے والوں کی ذمے داری الگ ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا اصل ذمے دار وہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا، کیا دیگر جماعتیں بھی اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گی؟کیا ان میں اخلاقی جرات ہے، اگر انہوں نے ایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کون سے لوگ بکے۔ان کے مطابق امیدوار پہلی بار نہیں پچھلے 30 سال سیبک رہے ہیں، تمام جماعتوں کے سربراہوں کو ان لوگوں کے بکنے کا علم ہے۔انہوں نے کہاکہ چودھری سرور کو اپوزیشن اور ہمیں جوائن کرنے والے اراکین ن لیگ نے بھی ووٹ دیے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اپریل کو لاہور میں ’مدر آف آل‘ جلسہ ہوگا، لوگ ثابت کریں گے کہ وہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سائیکل اور رکشا چور کو جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ تاہم یہاں 300 ارب روپے ملک کا چوری کرنے والے کو وزیراعظم 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیتے ہیں، کیوں بڑے لوگوں کو پروٹوکول اور غریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…