پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا ،پرویز ملک

datetime 23  اپریل‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو متعدد بار ختم کرنے کی کوششیں کرچکے لیکن عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے نہ ہی ہوں گے انشاء اللہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا۔

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا، ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول، کالج، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے، عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں، پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے, عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…