ہاتھوں کی گرفت سے دماغی صحت کی پیشگوئی کرنا ممکن

22  اپریل‬‮  2018

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)  کسی شخص کے ہاتھوں کی گرفت سے اس کی دماغی صحت کی لگ بھگ درست پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر یا اڈھیر عمری میں کسی شخص کی جسمانی مضبوطی سے اس کے دماغ کے صحت مند ہونے کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

5 امراض جن کی پیشگوئی ہاتھوں سے ممکن تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کی گرفت مضبوط ہوتی ہے وہ مسائل حل، یاداشت کے ٹیسٹوں اور دلائل دینے میں بہتر ہوتے ہیں اور وہ مختلف حالات میں تیز ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ لگ بھگ 5 لاکھ افراد کے ڈیٹا بیس کا جائزہ لے کر محققین نے نتیجہ نکالا کہ جن افراد کے ہاتھوں کی گرفت مضبوط ہوتی ہے وہ بہتر دماغ کے بھی حامل ہوسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ ورزش دماغی طاقت کو بڑھانے کا اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگوں کے ہاتھ میں ‘لکیر’ سی کیوں ہوتی ہے اس سے قبل ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہوچکا کہ جن لوگوں کی ہاتھ کی گرفت کمزور ہوتی ہے، ان کے دماغ میں وائٹ میٹر کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مضبوط گرفت والے افراد منطقی مسائل کو بہت جلد حل کردیتے ہیں اور انہیں چیزیں یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر مسلز کو مضبوط بنایا جائے تو دماغ بھی صحت مند ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل Schizophrenia Bulletin میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…