ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سر جی! پاکستانی کرکٹر اشارے کر رہا ہے۔۔ واہگہ بارڈر پر حسن علی کے ’جنریٹر سٹارٹ جشن‘نے بھارتیوں کومرچیں لگا دیں، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا افسر کمانڈر کو کیا رپورٹنگ کرتا رہا، جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کے جشن نے بھارتی فوج کو مرچیں لگا دیں، بی ایس ایف کا پریڈ کے دوران مداخلت کا جواز بنا کر پاکستان رینجرز سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ پہنچے۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دورے سے قبل ان کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں لگایا گیا ہے جہاں سے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر گئے تھے ۔ واہگہ بارڈ پر حسن علی نے دوران پریڈ عین سرحد کے اوپر گیٹ کے سامنے بھارت کی جانب رخ کر کے اپنے مخصوص انداز میں جشن منایا جس پر اب اطلاعات ہیں کہ نڈین بارڈر فورس نے حسن علی کی جانب سے پریڈ میں مداخلت کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی رینجرز کیساتھ احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق تقریب میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کے جوان ہی شریک ہوتے ہیں۔بارڈر سکیورٹی فورسز (پنجاب فرنٹیئر) کے انسپکٹر جنرل موکول گوئل نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی جانب سے مداخلت نے پریڈ کی ’حرمت‘ کو نقصان پہنچا ،ہم پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،بارڈر کے دونوں جانب تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر رہ کر کوئی بھی جارحانہ انداز اپنا سکتا ہے لیکن کوئی عام شخص پریڈ میں مداخلت نہیں کر سکتا، پریڈ سے پہلے یا پریڈ کے مطابق لوگوں کو اس طرح کے کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن پریڈ کے درمیان وہ ایساکوئی کام ہرگز نہیں کرسکتے ۔

بارڈر سکیورٹی فورس کے ترجمان اور ڈی آئی جی آر ایس کٹاریہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اس وقت چھٹیوں پر ہوں لیکن اس معاملے کی تحقیقات کی ہیں، بارڈر سکیورٹی فورسز کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پریڈ دیکھنے کیلئے واہگہ بارڈر آئی تھی جہاں پریڈ کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے اشتعال انگیز اشارے شروع کر دئیے، یہ سب پاکستانی سائیڈ

پر ہوا جبکہ بعد میں پاکستانی حکام نے اس کھلاڑی کو بٹھا دیا۔چونکہ یہ دو ملکوں کی فوج کے درمیان ہونےوالی پریڈ ہے، اسلئے بی ایس ایف پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کرائےگی۔خیال رہے کہ فاسٹ بائولر حسن نے بھارتیوں کی جانب رخ کر کے جنریٹر جشن جیسے وہ میدان میں وکٹ لینے کے بعد مناتے ہیں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…