ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹیسٹ سیریز، محمد عباس نے انگلش سپہ سالار پر ہی نشانہ باندھ لیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش سپہ سالار جوئے روٹ کا گھر میں گھس کر شکار کھیلنے کا منصوبہ ظاہر کردیا۔پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں انگلینڈ سے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، فاسٹ بولر محمد عباس اس وقت یہاں کانٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، انھوں نے ٹیسٹ سیریز کیلیے اپنے ذاتی اہداف سے پردہ اٹھا دیا۔پیسر نے کہا کہ ایک بہترین ٹیم کیخلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہمارے لیے کافی مشکل ثابت ہوگی ۔

اسی وجہ سے میرے لیے ضروری ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں۔محمد عباس نے کہا کہ یہ درست ہے کہ عام طور پر ہوم گرانڈ پر کھیلنے والی ٹیم کو ہی فیورٹ قرار دیا جاتا ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان بھی انگلینڈ کو اس کے میدانوں پر شکست دینے کا ریکارڈ رکھتا ہے، اس لیے ہم یہ سیریز جیتنے کیلیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔محمد عباس کا اصل نشانہ میزبان قائد جوئے روٹ ہیں جن کا خاص طور پر ہوم ریکارڈ بہت ہی شاندار ہے، انھوں نے اپنے ملک میں کھیلے گئے 35 ٹیسٹ میچز میں 59.46 کی اوسط سے رنز اسکور کیے جبکہ13 میں سے 10 سنچریاں بھی انگلینڈ یں ہی بنائی ہیں۔پاکستانی پیسر نے کہاکہ اگرچہ کسی بھی سیریز میں ہر وکٹ اہم ہوتی ہے لیکن میرا منصوبہ میزبان کپتان جوئے روٹ کی وکٹ لینے اور پھر دیگر سینئر کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ہے، میں ہمیشہ ہی ان فارم بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنے کی کوشش کرتا ہوں،اس سے کھیل پر گہرا اثر پڑتا اور مجھے امید ہے کہ میں اس بار بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہوں گا۔یاد رہے کہ 28 سالہ عباس نے اپنے 5 ٹیسٹ میچز کے کیریئرمیں21.34 کی اوسط سے 23 وکٹیں لی ہیں، انھوں نے کہاکہ لیسٹر شائر کی جانب سے کانٹی کرکٹ کھیلنے سے مجھے انگلش کنڈیشنز سے اچھی طرح آگاہی حاصل ہوجائے گی جس کا فائدہ ٹیسٹ سیریز میں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…