ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کا ساؤتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) اکرم ساہی نے ساؤتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، گذشتہ روز ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے چوہدری اقبال اختر کو ٹیم لیڈر جبکہ قاضی تنویر اور سمی رضوی کو کوچز مقرر کیا گیاہے۔

12 رکنی قومی ٹیم آٹھ مردوں اور چار خواتین کھلاڑی پر مشتمل ہوگی، مرد کھلاڑیوں میں محمد وسیم، محمد حمزہ، حسن رضا، محمد شہزاد، وقار یونس، معید بلوچ ، عبدالرزاق اور غلام محی الدین جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں تحریم، عیشا، ثائقہ اور نورالعین شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی مردوں کے 6 اور خواتین کے 3 ایونٹس میں حصہ لیں گے،چیمپیئن شپ میں پاکستانی مرد کھلاڑی ڈیسک تھرو۔ 100میٹر ریس۔200میٹر ریس،۔400میٹر ریس، 4X100 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس جبکہ خواتین کھلاڑی 100میٹر ریس، 200میٹر ریس اور 4X400 ریلے ریس کے مقابلوں میں حصہ لیں گیں، انہوں نے کہا کہ دو روزہ ساؤتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 5 مئی سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہوگی، جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان سری لنکا، بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، افغانستان اوربنگلہ دیش شامل ہیں انہوں نیکہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اور ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کے علاوہ دیگر کوچز رانا سجاد، بشری پروین اور سمی رضوی جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی 4 مئی کو سری لنکا رووانہ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…