جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

عرب اتحاد نے یمن پر ایرانی قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، نائب صدر علی محسن الاحمر

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کے نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے ایران نواز حوثی باغیوں کو ملک دشمن قرار دیا ہے اورکہاہے کہ یمنی عوام اور سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے جرات کا مظاہرہ کرکے یمن پرایرانی قبضے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔یمنی قوم کو حوثیوں کی شکل میں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو اپنے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ملک کی تہذیب وثقافت اور یمنی قوم کے عرب تشخص کو پامال کررہے ہیں۔

یمن کے حوثی باغی ملک اور پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی امن وسلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مآرب شہر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں بروقت آپریشن شروع کر کے ایران کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں فیصلہ کن طوفان اور بحالی امید آپریشن شروع کرکے یمنی قوم کو ایرانی سازش سے بچا لیا۔ انہوں نے حوثی باغیوں اور دیگر ملک دشمن قوتوں کے خلاف لڑائی میں مزید تیزی لانے پریقین دلایا کہ فتح اور نصرت زیادہ دور نہیں۔ یمنی قوم کو جلد حوثی دہشت گرد ٹولے سے نجات ملے گی۔انہوں نے البیضاء، الجوف،تعز، میدی اور الحدیدہ گورنریوں میں فوج کی غیرمعمولی کامیابیوں اور حوثیوں کو شکست دینے کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں یمنی قوم نے ایرانی مداخلت کی سازش ناکام بنا دی ہے،ایران اپنے پروردہ حوثیوں کی مالی اور فوجی مدد کرکے یمن پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا تھا مگر سعودی قیادت نے ایرانی عزائم خاک میں ملا دئیے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل الاحمر نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

حکومت نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اور سرپرست ممالک کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے۔ یمنی قوم کے مفاد میں منظور کی گئی عالمی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں قیام امن کی واحد شرط یہ ہے کہ باغی ہتھیار پھینک دیں اور پورے ملک کی باگ ڈور آئینی حکومت کے حوالے کردی جائے۔ اس کے بعد ملک میں سیاسی عمل شروع کیا جائے۔اس موقع پر یمنی فوج کے بریگیڈ 117 کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد علی معوضہ نے تازہ فوجی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ لڑائی میں یمنی فوج نے صنعاء کے قریب جبل مسعودہ، جبل العر اور دیگر اہم تزویراتی مقامات کو باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…