جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھریلو مسائل میں الجھے باکسر عامر خان نےدو سال بعد رنگ میں اترتے ہی دھماکہ کر ڈالا، ایسا کارنامہ جو دنیائے باکسنگ میں صرف چند باکسر ہی سر انجام دے سکے، دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی د و سال بعد رنگ میں دبنگ انٹری، پہلی ہی فائٹ میں حریف باکسر کو 40سیکنڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےد و سال بعد رنگ میں دبنگ انٹری دیتے ہوئے اپنے حریف باکسر کو 40سکینڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔ گھریلو مسائل میں الجھے عامر خان نے د و سال بعد

رنگ میں اترتے ہی اپنےمدمقابل کینیڈین حریف فل لوگریکو کو ناکوں چنے چبوادیے اور انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ واضح رہے کہ اس مقابلے کے ساتھ عامر خان اپنے کیرئیر کی 32فتح سمیٹ رہے ہیں ۔وہ اپنے کیرئیر میں کینیڈین حریف فل لوگریکوسمیت 36مرتبہ رنگ میں اتر چکے ہیں۔ عامر خان کے کیرئیر کی خاص بات یہ ہے کہ اپنی 36فائٹس میں سے انہوں نے 20فائٹس میں اپنے مدمقابل کو ناک آئوٹ کیا ہے۔ فائٹ کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے مستقبل میں مزید مقابلے بھی ہوں گے، اب وہ دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتے ہیں اور ان کی نظر ٹائٹل پر ہے ۔ انہوں نے فتح کے بعد اپنے ہم وطن باکسر کیل بروک کو فائٹ کا چیلنج بھی دے دیا۔ خیال رہے کہ برطانوی باکسر کیل بروک اب تک 39 فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں سے 37 مقابلوں میں فتح ان کے نام رہی ہے۔واضح رہے کہ اس مقابلے کے ساتھ عامر خان اپنے کیرئیر کی 32فتح سمیٹ رہے ہیں ۔وہ اپنے کیرئیر میں کینیڈین حریف فل لوگریکوسمیت 36مرتبہ رنگ میں اتر چکے ہیں۔ عامر خان کے کیرئیر کی خاص بات یہ ہے کہ اپنی 36فائٹس میں سے انہوں نے 20فائٹس میں اپنے مدمقابل کو ناک آئوٹ کیا ہے۔ فائٹ کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے مستقبل میں مزید مقابلے بھی ہوں گے، اب وہ دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتے ہیں اور ان کی نظر ٹائٹل پر ہے ۔ انہوں نے فتح کے بعد اپنے ہم وطن باکسر کیل بروک کو فائٹ کا چیلنج بھی دے دیا۔ خیال رہے کہ برطانوی باکسر کیل بروک اب تک 39 فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں سے 37 مقابلوں میں فتح ان کے نام رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…