بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھوٹکی میں 11 سالہ بچی کا گلا دبا کر قتل ٗملزم گرفتار،بچی کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ اس کس وجہ سے قتل کیا؟ملزم نے ایسا دعویٰ کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

گھوٹکی (این این آئی) گھوٹکی کے سردار خان پٹافی گاؤں میں 11 سالہ بچی کو 2 پڑوسیوں نے گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔مقتول بچی کے والد نے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ علاقے میں مزار پر حاضری دینے گئے تھے پیچھے ان کے پڑوسیوں نے ان کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔والد کی جانب سے نشاندہی کیے جانے پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرلی۔ بچی کے والد نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کو قتل کیے

جانے سے قبل ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا جسے تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) امام الدین کی جانب سے ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے اسے اس لیے قتل کیا کیونکہ بچی نے انہیں نازیبا حالت میں دیکھ لیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…