بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشیں جاری،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں2بڑے شہروں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ٗ کوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ٗآئندہ 24 گھنٹے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗ لاہور ٗملتان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف حصوں اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہوئی ٗ چمن اور زیارت سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا

جس کے بعد علاقے میں سردی بڑھ گئی ٗکوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر گزشتہ رات برفباری ہوئی ٗ وادی ہنہ اور اوڑک کے پہاڑی سلسلے میں بھی برف پڑی، پہاڑوں پر برفباری اور بارش کے بعد شہر کا موسم سرد ہوگیا اور آئندہ 24 گھنٹے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور پشاور میں آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے ٗ فیصل آباد، گوجرانوالہ، کوہاٹ، مری اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔دریں اثناء لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے موسم حسین بنا دیا،شہر کے مختلف حصوں میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کا سلسلہ صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے گرمی کی پیش قدمی رک گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں صبح چھ بجے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں

چند مقامات پر آندھی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اسکے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…