بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں پاکستان کے مبینہ طورپر نئے مقرر کردہ سفیر علی جہانگیر صدیقی کی شکایت پر بڑا ایکشن، دو اہم ٹی وی چینلز کو لاکھوں کے جرمانے کردیئے گئے،وارننگ جاری

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی کونسل آف کمپلینٹس سندھ نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال،علی جہانگیر صدیقی کی شکایت پر سماء ٹی وی کو 8لاکھ اور ابتک ٹی وی کو 5لاکھ جرمانے کر دیئے، ٹی وی چینلز کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔

جمعہ کو پیمرا کونسل آف کمپلینٹس سندھ کا اجلاس محمد انعام بری کیزیر صدارت ریجنل دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران کونسل انجم آراء صباح الدین، لال ماجد ، مظہر علی سیٹھو ،مکیش کمار اور سیکرٹری سی او سی اشفاق جمانی بھی شریک تھے ۔اجلاس میں سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال کی جانب سے ابتک ٹی وی اور سماء ٹی وی کیخلاف بے بنیاد اور ہتک آمیز مواد نشر کرنے کے خلاف شکایت کی سماعت کی گئی ۔ دونوں ٹی وی چینلز کونسل کو مطمئن نہیں کرسکے جس پر دونوں کو 5,5لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔کونسل نے جے ایس بینک کی جانب سے چیئرمین جے ایس بینک علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ کے سفیر کی تقرری کے حوالے سے سماء ٹی وی پر غلط ،ہتک آمیز خبر نشر کرنے کی شکایت کی سماعت کی ۔کونسل نے سماء ٹی وی کو 3لاکھ روپے جرمانہ کیا اور تنبیہ کی کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے ۔کونسل نے آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خان اعظم خان کی جانب سے آج ٹی وی پر ہسپتال کے حوالے سے بے بنیاد اور ہتک آمیز خبر نشر کرنے کی شکایت کی سماعت کی ،معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے پر شکایت پر کارروائی موخر کر دی اسی طرح آج ٹی وی کیخلاف بھی ایک شکایت پر کارروائی موخر کر دی گئی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…