پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد، حکومت نے عوام کو گیارہ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دے دی، اشیاء خورد و نوش پر کتنے فیصد رعایت ملی گی؟ حیرت انگیزاعلان

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج 2018ء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ماہ مقدس میں سستے آٹے کی فراہمی پر 11 ارب روپے کی خطیر سبسڈی دی جائے گی۔

رمضان بازاروں اوراوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 500 روپے جبکہ 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 250 روپے میں دستیاب ہو گا۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبہ بھر میں 300 سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جبکہ 32 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔ فری سحر و افطارکیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی اور ان زرعی فیئر پرائس شاپس پر دالیں اور سبزیاں مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور کسی چیز کی قلت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میرا مشن ہے،اس مقصد کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں ہونی چاہئیں

اور عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے پیش نظر رمضان بازاروں میں خرایداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور پارکنگ کا مناسب انتظام ہونا چاہیئے۔ اجلاس کو رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، شیخ علاؤالدین ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد جبکہ سیکرٹری زراعت لیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو ئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…