پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ، شیخ رشید

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ، نوازشریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے‘عام آدمی کے پاس گیس ‘ ہے نہ بجلی اور پانی ‘ جنوبی پنجاب کے لوگ جانتے ہیں ملتان میں میٹرو کتنی کامیاب ہوئی‘ملک میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں‘پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ‘عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ۔

جمعہ کو رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عام آدمی کے پاس گیس ، بجلی اور نہ ہی پانی ہے۔ جنوبی پنجاب کے لوگ جانتے ہیں ملتان میں میٹرو کتنی کامیاب ہوئی،ملک میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کی بات کررہے ہیں،ووٹ دیتے وقت ہم آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیتے ہیں،چھوٹی عمر میں ہی نوازشریف کے بچے ارب پتی بن گئے ، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اورعمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے جبکہ سازش کے تحت اداروں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں ، ختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولویوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں، میں زمانہ طالب علمی سے کرتے ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی میں بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا سپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…