منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کاغذی شیروں کے پٹھو آج میرے ساتھ رابطے میں ہیں، آج تک پرچون کے کام کبھی نہیں کیے، ہمیشہ تھوک کے حساب سے کام کرتا ہوں، اہم سیاسی رہنما کے دعوے

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شا ہ جیونہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور بیٹی چھوٹے چھوٹے افسران کے سامنے آئے روز پیشی بھگتنے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، اس سے بڑا اللہ کا کیا عذاب ہو گا، آنے والے چند دن بہت اہم ہیں ،کاروں پر کاغذی شیر کی تصویریں لگانے والوں نے اب وہ ہٹادیں ،کاغذی شیروں کے پٹھو آج میرے ساتھ رابطہ میں ہیں ،

آج تک پرچون کے کام کبھی نہیں کیے، ہمیشہ تھوک کے حساب سے کام کرتا ہوں ،بجلی گیس سڑکیں میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ وہ جمعرات کو موضع سلطان پور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ قبل ازیں فیصل صالح حیات بہت بڑی ریلی کے ساتھ موضع سلطان پور پہنچنے پر فقید المثال استقبال پیش کیا گیا اور پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔ا نہوں نے اس دوران اپنے خطاب میں کہاکہ میں نے آج تک پرچون کے کام کبھی نہیں کیے، ہمیشہ تھوک کے حساب سے کام کرتا ہوں بجلی گیس سڑکیں میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی نواز شریف اور اسکی بیٹی چھوٹے چھوٹے افسران کے سامنے آئے روز پیشی بھگتنے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، اس سے بڑا اللہ کا کیا عذاب ہو گا آنے والے چند دن بہت اہم ہیں جنہوں نے اپنی کاروں پر کاغذی شیر کی تصویریں لگائی ہوئی تھیں انہوں نے کاروں سے تصویریں ہٹا دی گئیں یہ جو کاغذی شیروں کے پٹھو تھے آج میرے ساتھ رابطہ میں ہیں ۔۔ سید فیصل صالح حیات نے اجتماع کے دوران ولولہ انگیز عوام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے آج تک پرچون کا کام کبھی نہیں کیا ہمیشہ تھوک کے حساب سے کام کرتا ہوں میرے لیے چھوٹے کا م کوئی حیثیت نہیں رکھتے آنے والے چند دنوں میں کاغذی شیر بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسکی بیٹی مریم نواز آئے روز پیشی پر جانے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان کے لئے اس سے بڑا عذاب کیا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے چند دن بہت اہم ہیں ابھی تک تو میں نے جلسوں کا آغاز بھی نہیں کیا یہ تو میں اجتماع کر رہا ہوں میں حضرت پیر لدھن عوام کے عرس میلے کی تقریبات کے بعد اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کروں گا اور بر سر اقتدار آکر حلقہ این اے114ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا فیصل صالح حیات جب جلسہ گاہ پہنچے تو انکی ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑے ڈال والہا نہ استقبال کیا گیا ریلی میں دو سو سے زائد کاریں ،اور ہزاروں عوام نے اس جلسہ میں شرکت کی اس موقع پر سید فیصل صالح حیات نے بھروانہ برادری کا اور علاقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے الیکشن کمپین کا آغاز سلطان پور اور بلو شہابل سے کروں گا اس موقع پر فیصل صالح حیات کے بھائی مخدوم زادہ سید اسد حیات نے ولولہ انگیز اسپیچ کی امید وار صوبائی اسمبلی سید علی اکبر شاہاور انکے والد سید چراغ اکبر بھی ہمراہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…