پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات میں ساز ش کے تحت مجھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈلوایاگیا،کس نے ووٹ ڈ النے کو کہا؟ تحریک انصاف کے رہنما کا بڑا انکشاف

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الدین خان نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں سازش کے تحت مجھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈلویا گیا،پی ٹی آئی کے ریجنل صدر زرگل خان نے کہا وزیراعلیٰ نے ان کو ووٹ دیا ہے آپ بھی دیں، بعد میں پتہ چلا امیدوار پیپلز پارٹی کا تھا،پارٹی سے شایدمعاملات پہلے سے طے شدہ تھے، پی ٹی آئی کے ٹکٹس راتوں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو دیں گئیں،

تھائی لینڈ میں ہونے کی وجہ سے امیدواروں کے بارے میں علم نہیں تھا،سینیٹ الیکشن میں ووٹ پول کرنا سب سے بڑی غلطی تھی۔جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وجیہہ الدین خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پانچ منٹ ملاقات کر کے صفائی کا موقع دینے کی درخواست کی مگر سنے بغیر شوکاز نوٹس جاری کیا، اب نوٹس کا عدالت میں جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دیاجن لوگوں کو عوام نے مسترد کردیا انہی لوگوں کو عمران خان نے اپنے سینے سے لگایا۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی میں شامل ہو کر عمران خان کو سازشی ٹیم سے بچانا چاہتا تھا،عمران خان سیاستدان نہیں ،صرف سلیبرٹی ہیں،کھلاڑی کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئی پہچان نہ تھی اکبر ایس بابر نے اپنے کرولا گاڑی میں گھما کر مشہور کیا، آج نظریے کی ہار اور پیسہ کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسٹ میں موجود دس لوگوں نے تو باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کی سیٹیں چلی گئیں، آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آیا، عوام کو بتائیں پیپلز پارٹی سے کتنے پیسے لئے؟ا۔نہوں نے کہا کہ سارے ادارے وزیراعلیٰ کے ماتحت ہیں، اکیس سالہ سیاسی زندگی میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر جلسہ میں بھی کوئی کان میں کوئی بات کہے تو بغیر تحقیق کے کہہ دیتے ہیں،بنی گالا کے دروازے پانچ پانچ کروڑ کی گاڑیوں میں آنے والوں کیلئے کھلے ہیں،

عام لوگوں کیلئے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمیشہ کہا کرتا تھا پارٹی میں شامل ہونے والوں کا ماضی ضرور دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے پاس کوئی وژن نہیں، وہ اچھا سیاسی کھلاڑی ہے،جھوٹ و فریب میں ماہر ، نواز شریف کی طرح حکومت کے آخری مہینے میں شہید ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے چار، چار ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے،آج پارٹی مکمل طور پر سازشی ٹولہ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 لوگ پرویز خٹک سے اصولی اختلاف رکھنے والے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب نظریاتی لوگ پارٹی میں کہیں دکھائی نہیں دیتے ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین، فوزیہ قصوری، اکبر ایس بابر، تسنیم نورانی، عابد خان ایڈوکیٹ،داوڑ کنڈی جیسے اصولی تنقید کی بناء پر پارٹی سے نکالے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…