بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رائے ونڈ میں بڑے پیمانے پرلوٹ مار،متعدد دکانیں لوٹ لی گئیں،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،حیرت انگیز واقعے کے بعد شہر میں خوف کی فضاء قائم،شہری سراپا احتجاج بن گئے

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (نیوزڈیسک )رائے ونڈ میں کار سوار چوروں نے صبح سویرے متعدد دکانیں لوٹ لیں ،لاکھوں روپے نقدی ،کمپیوٹر اور موبائل فونز لے اڑے،پولیس چکرا کر رہ گئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق رائے ونڈ میں کار سوار چوروں نے چندگھنٹوں میں متعدد دکانوں کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹ لئے ،کار سوار چوروں نے مانگا روڈ پر شریف ٹریڈرز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے ،

ریلوئے روڈ پر یوفون اور ٹیلی نار فرنچائز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی ،کمپیوٹر اور موبائل فونز سیٹ اور کالنگ کارڈ زلوٹ لئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار چوروں نے جس انداز میں چوری کی وارداتیں صبح سویرے کی ہیں ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے مقامی سطح پر خوف کی فضاء قائم ہے شہریوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور پولیس نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…