اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

اداروں کے خلاف نعرے بازی کا کیس: ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

قصور (این این آئی)قصور میں مسلم لیگ (ن )کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے سے متعلق کیس میں نامزد لیگی ایم این اے وسیم اختر شیخ اور ایم پی اے نعیم صفدر سمیت 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے قصور میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی سے متعلق کیس میں لیگی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 70 سے زائد افراد کو نامزد کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایم این اے وسیم

اختر شیخ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، چیئرمین بلدیہ ایاز احمد خان اور وائس چیئرمین بلدیہ احمد لطیف سمیت 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں اور میرے والد نے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا، ہم عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور میرے والد نے قانون کی بالادستی کے لیے گرفتاری پیش کی۔پولیس کے مطابق لیگی رہنماؤں کے علاوہ مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن کے کئی کارکنوں نے بھی گرفتاری پیش کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…