راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ہے بکنے والے تمام افراد کے خلاف پارٹی قیادت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے۔
پی ٹی آئی سے لوگوں کو جبری نکالا جا رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بکنے والے ارکان کے متعلق عمران خان اور پرویز خٹک کو پہلے سے علم تھا ۔ اپنے لوگوں کو نہ سبنھالنا عمران خان کی ناکامی ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی یہ کوئی نئی با ت نہیں ہے آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ ہارس ٹریڈنگ ہو گی۔ آئندہ ہماری حکومت ہوئی تو اس سے متعلق اہم فیصلے کریں گے ۔ آج کل سیاست میں نظریاتی لوگ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود جمہوریت روایات پر نہیں چلتے ۔ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے ۔ پی آئی اے سے لوگوں کو جبری طور پر نکالا جا رہا ہے۔ پاکستان کے محنت کشوں سے اپیل ہے کہ سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے۔ اس وقت ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔ جبکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے اب مزدور دھوکہ نہیں کھائے گا پیپلزپارٹی مزدور کی حق میں لڑے گی ۔ قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلا ف کارروائی اچھا اقدام ہے بکنے والے تمام افراد کے خلاف پارٹی قیادت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے۔