پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

’’عشق کا بھوت‘‘نئی نویلی دلہن کی پسند کی شادی نہ ہونے پر خاوند کو زہریلا دودھ پلانے کی کوشش،شوہر نے عین موقع پر پکڑ لیا،افسوسناک واقعہ

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

اوکاڑہ (این این آئی) اوکاڑہ نئی نویلی دلہن کی پسند کی شادی نہ ہونے پر خاوند کو زہریلا دودھ پلانے کی کوشش۔ ملزمہ اپنے کزن سے شادی کر نا چاہتی تھی اور اپنے خاوند کو راستے سے ہٹاناچاہتی تھی ،بتایا گیاہے کہ گلشن مدینہ کالونی کے رہائشی نوجوان نعیم عباس کی شادی4یوم قبل سکھ پور کی رہائشی حمزہ بی بی اپنی شادی سے خوش نہ تھی جوکہ اپنے کزن اشتیاق سے شادی کر نا چاہتی تھی مگراس کے گھر والوں نے اسکی مرضی کے خلاف نعیم عباس سے شادی کردی تھی حمزہ بی بی جس پر اپنے کزن اشتیاق کے عشق کا بھوت سوار تھا

گذشتہ شب حمزہ بی بی نے اپنے خاوند کو اپنے عشق میں حائل ہونے کی وجہ سے راستے میں ہٹانے کے لئے اپنے خاوند کو دودھ میں زہریلی گولیاں ملاکر پینے کے لئے دیا جس کے خاوند نے دودھ کی مہک سونگھتے ہی پینے سے انکار کر دیا اور شک پڑنے پراپنے اہل خانہ سے مل کر حمزہ بی بی سے باز پر س کی تو اس نے سب کچھ اگل دیا پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے دلہا کے والد کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے بعداز تفتیش اصل حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…