لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے اراضی لین دین میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں، آئندہ چند روزکے دوران انکوائری میں بڑی پیشرفت متوقع ہے‘ پیراگون نے ایک نام نہاد ایماندار بیوروکریٹ کو کیوں فائدے پہنچائے؟۔ ڈی جی نیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرللکارتے
ہیں، نیب کوبھی ثبوت پیش کریں،ان کا کہناتھا کہ جب کرپشن نہیں کی توڈرناکیسا؟۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اراضی احدچیمہ خریدتاہے اورادائیگی پیراگون کرتا ہے، یہ کیا اتفاق ہے؟ سلیم شہزاد نے کہا کہ پیراگون نے ایک نام نہاد ایماندار بیوروکریٹ کوکیوں فائدے پہنچائے؟