جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سنجے دت اور مادھوری 21 برس بعدایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)سنجے دت اور مادھوری ڈکشت نے 21 برس بعد ایک بار پھر ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن کو اس فلم میں سری دیوی کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے۔ایک وقت تھا سنجے دت اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی نے ’ساجن‘ ، ’کھل نائیک‘ اور’ صاحباں‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دی تھیں،پھر دونوں کے درمیان کچھ وجوہات کے باعث دوری پیدا ہوگئی۔

فلم بین اس جوڑی کو ایک بار پھر دیکھنے کے خواہشمند رہے ہیں،ان کی یہ تمنا ابھیشک ورما کی فلم سے پوری ہونے جارہی ہے، سنجے دت اور مادھوری فلم میں کام کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیار رپورٹ کے مطابق سنجو بابا اور ڈانسنگ کوئن نے ماضی کے تنازعات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پروفیشنل لائف کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یہی ان کے ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کی وجہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون، عالیہ بھٹ،سوناکشی سنہا اور ادیتا رائے کپور مرکزی کردارادا کریںگے،یہ فلم 2019ء کے آغاز میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔اطلاعات ہیں کہ پہلے اس فلم میں سری دیوی کو کاسٹ کیاگیا تھا لیکن ان کی اچانک موت کے باعث اس کردار کی پیشکش مادھوری کو کی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر اس بات کا اظہار سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور نے بھی کیا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…