اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر چینل فائیو کے پروگرام’نیوز ایٹ8‘پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کر تے ہوئے چینل کو 5لاکھ روپے جرمانے اور پرائم ٹائم میں معافی نشر کرنے کا حکم دیدیا ۔ ترجمان پیمرا کے مطابق چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 8میں فیصل رضا عابدی کی جانب سے عدلیہ مخالف گفتگو نشر کرنے پر پیمرا نے13اپریل
کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جوابدہی اور ذاتی شنوائی کا حکم جاری کیا تھا ۔ذاتی شنوائی کے دوران چینل کا موقف جاننے کے بعد اتھارٹی نے تین ماہ کے لئے پروگرام نیوز ایٹ 8پر پابندی عائد کر دی ۔پیمرا نے چینل انتظامیہ کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اتھارٹی کے حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔