اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پشاور اور گجرات کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے سنا دیئے، چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے (آج) بدھ کو سنائے جائینگے۔جاری بیان کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن میں کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم کی
سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شیخوپورہ، جھنگ، بہاولپور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی ،چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے (آج) بدھ کو سنائے جائیں گے جبکہ شیخوپورہ اور بہاولپور اضلاع کے فیصلے (کل) جمعرات کو سنائے جائیں گے۔