بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کرپشن کیس بڑی پیشرفت ،کروڑوں کے فراڈ میں مبینہ ملوث 4اہم شخصیات گرفتار ،قومی خزانے کو کیسے لوٹاگیا؟ سب سامنے آگیا

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے صاف پانی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کے فراڈ میں مبینہ ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،نیب حکام چاروں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج ( بدھ ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں مبینہ مالی بدعنوانی پر باقاعدہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے،

مذکورہ کرپشن کیس میں مالی غبن کے حوالے سے موصول اہم شواہد کی بنیاد پر نیب لاہور کی بڑی پیش رفت ،کروڑوں روپے کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے جن میں ملزم ناصر قادر بھدل،ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین،ملزم محمد سلیم اور ملزم محمد مسعود اختر شامل ہیں ۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم ناصر قادر بھدل صاف پانی کمپنی میں بطور چیف پروکیورمنٹ آفیسر تعینات رہا،ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین چیف ٹیکنیکل آفیسر صاف پانی کمپنی تعینات رہا ،ایسوسی ایٹڈ کنسلٹنٹ انجینئر ملزم محمد سلیم اختر صاف پانی کمپنی کیساتھ پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ سپیشلسٹ منسلک رہا جبکہ ملزم محمد مسعود اختر مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس بی پمپس صاف پانی کمپنی میں بطور کنٹریکٹر منسلک رہا۔ ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا،ملزمان نے بھاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے، ملزمان کی جانب سے پلانٹس کی نصبی کے حوالے سے کاغذات میں قیمتوں کا غلط تعین و انداج کیا گیا اورحکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،تمام ملزمان کو الزامات کے دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا،ملزمان کی گرفتاری اہم شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ۔ ترجمان کے مطابق نیب حکام چاروں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج ( بدھ ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے اور دوران ریمانڈ تحقیقات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…