اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق عراقی صدر مردِآہن صدام حسین کا مقبرہ تباہ،میت بھی غائب ،لاش یہ خاتون لےگئی،سکیورٹی چیف کا انکشاف

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(سی پی پی)عراق کے سابق صدر مرد آہن صدام حسین کا مقبرہ تباہ ہوگیا جب کہ ان کی میت بھی قبر سے غائب ہے۔ایک فرانسیسی خبر رساں ادارے مطابق عراق کے شہر تکریت کے علاقے الوجا میں صدام حسین کا مقبرہ تباہ ہے اور قبر میں صدام کی لاش بھی موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق سابق عراقی صدر کے قبیلے ابونصر کے سربراہ شیخ مناف علی الندا کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے مقبرے کی چھت پر موجود داعش کے اسنائپر کو نشانہ

بنانے کے لئے عراقی طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں مقبرہ تباہ ہوگیا۔شیخ مناف کے مطابق وہ حملے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے تاہم مقبرہ تباہ ہے اور صدام حسین کی قبر میں ان کی میت بھی موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ 28 اپریل کو صدام حسین کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قبیلے کے افراد اور حامی مقبرے پر حاضری دیتے ہیں اور اسکول کے بچوں کو بھی سابق صدر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزار پر آنا تھا۔دوسری جانب علاقے کے سیکیورٹی چیف جعفر الغراوی کا کہنا ہے کہ صدام حسین کی میت وہیں موجود ہے جب کہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ صدام حسین کی جلاوطن کی گئی صاحبزادی ہالا نجی طیارے میں تکریت پہنچیں اور اپنے والد کی قبر کشائی کے بعد میت اردن لے گئیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہالا کبھی عراق لوٹ کر نہیں آئیں تاہم صدام حسین کی قبر کھدی ہوئی ہے اور لاش بھی غائب ہے، نہیں جانتے کہ لاش کو کہاں منتقل کیا گیا ہے اور اس کے پس پردہ کون لوگ ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے والد کا مقبرہ بھی گاں کے داخلی راستے پر واقع تھا جسے دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صدام حسین نے ساڑھے 23 سال تک عراق پر حکومت کی، امریکا کی جانب سے عراق پر کیمیائی ہتھیار بنانے کے الزامات کے بعد چڑھائی کی گئی اور صدام حسین کی حکومت کو مقامی افراد کی مدد سے گرایا گیا بعدازاں امریکا نے عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کی تردید کی۔30 دسمبر 2006 کو صدام حسین کو پھانسی دی گئی جس کے بعد انہیں تکریت کے علاقے الوجا میں سپردخاک کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…