اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضلع گوجرانوالہ ، میانوالی ، سرگودھا، حافظ آباد ، خوشاب، اور بھکر کی حلقہ بندیوں کے اعترضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، ضلع گوجرانوالہ اور سرگودھا کے قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے ، ضلع میانوالی میں قانون گو موسی خیل کے پٹوار سرکل ابا خیل،سلطان والا شرقی،اور چھدرو کو این اے 95سے نکال کر 96 میں شامل کر دیا،
ضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد کے چک 22 کو ماسوائے او کھلی محلہ کے این اے 93 سے نکال کر 94 میں شامل کر دیا،ضلع گوجرانوالہ میں قانون گو حلقہ قلعہ دیدار سنگھ سے چک اگھو اور مان والا پٹوارسرکل کو پی پی 63 سے نکال کر 62 میں شامل کر دیا ، ضلع حافظ آباد میں پٹوار سرکل مرادیاں اور مانگٹ کو پی پی 70 سے نکال کر پی پی 69 میں شامل کر دیا ،جبکہ پٹوار سرکل وچھوکی اور کوٹ حسن خان کو پی پی 69 سے نکال کر پی پی 70 میں شامل کر دیا گیا ، ضلع چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے حلقوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج منگل کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں ضلع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گئے ،ضلع فیصل آباد کی حلقہ بندیوں پر 29اعتراضات دائر ہوئے تھے جن میں 10قومی اسمبلی جبکہ 19صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے تھے، ضلع چنیوٹ کی حلقہ بندیوں پر 13اعتراضات دائر کئے گئے تھے جن میں 7قومی اسمبلی جبکہ 6صوبائی سمبلی کے حلقوں پر تھے ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حلقہ بندیوں پر بھی13اعتراضات دائر کئے تھے جن میں سے 5قومی اسمبلی اور 8صوبائی ا سمبلی کے حلقوں کے تھے، الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جو کہ آج بروزہ منگل کو سنایا جائے گا
الیکشن کمیشن نے ، ضلع خوشاب ، گوجرانوالہ ، بھکر ، حافظ آباد، میانوالی اور سرگودھا کی حلقہ بندیوں کے اعتراضا ت پر محفوظ فیصلہ بھی سنا دیا ،ضلع گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 79 سے این اے 84 کی حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دئیے گئے جبکہ قانون گو حلقہ قلعہ دیدار سنگھ سے چک اگھو اور مان والا پٹوارسرکل کو پی پی 63 سے نکال کر 62 میں شامل کر دیا گیا ،سرکل 6 چارج 14 کو پی پی 58 سے نکال کر 59 میں ڈال دیا گیا ، ضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد کے چک 22 کو ماسوائے او کھلی محلہ کے 93 سے نکال کر 94 میں شامل کر دیا ،
جبکہ پی پی 84 سے تحصیل قائد آباد کے چک 22 کو ماسوائے او کھلی محلہ کے نکال کر پی پی 82 میں شامل کر دیا گیا، ضلع حافظ آباد میں پٹوار سرکل مرادیاں اور مانگٹ کو پی پی 70 سے نکال کر پی پی 69 میں شامل کر دیا ،جبکہ پٹوار سرکل وچھوکی اور کوٹ حسن خان کو پی پی 69 سے نکال کر پی پی 70 میں شامل کر دیا گیا ،حافظ آباد کی حلقہ بندیوں پر دائر دیگر اعتراضات مسترد کر دئیے گئے، الیکشن کمیشن نے ضلع بھکر میں پٹوار سرکل ٹی ڈی اے،191،ٹی ڈی اے193،اور ٹی ڈی اے195 کو این اے 98سے نکال کر این اے 97میں شامل کر دیا،
پٹوار سرکل کنجن ڈگر میاں مائی روشن ڈگر کو پی پی 90 سے نکال کر پی پی 89میں شامل کر دیا،ایم سی ڈھولے والا کو پٹوار سرکل پی پی 89سے نکال کر پی پی 90میں شامل کر دیا،پٹوار سرکل ٹی ڈی اے 191،ٹی ڈی اے 193 اور ٹی ڈی اے 195 کو پی پی 91 سے نکال کر 90 میں شامل کر دیا،پٹوار سرکل اچھینا ڈگر اور نوتک ڈگر کو پی پی 92 سے نکال کر پی پی 91میں شامل کر دیا،پٹوار سرکل بھہل ڈگر کو پی پی 91 سے نکال کر 92 میں شامل کر دیا،الیکشن کمیشن نے سرگودھا کی قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دئے ،
پٹوار سرکل چھبہ پرانا،منڈی پھلرواں اور نائن ایم ایل کو پی پی 72سے نکال کر 73 میں شامل کر دیا،پھلرواں ٹا?ن کمیٹی اولڈ کوپی پی 73 سے نکال کر 72 میں شامل کر دیا،چارج نمبر دس کو پی پی 77 سے نکال کر78 میں شامل کر دیا ،چارج نمبر 17 کو پی پی 78سے نکال کر 77 میں شامل کر دیا،الیکشن کمیشن نے ضلع میانوالی میں قانون گو موسی خیل کے پٹوار سرکل ابا خیل،سلطان والا شرقی،اور چھدرو کو این اے 95سے نکال کر 96 میں شامل کر دیا، جبکہ میانوالی کے باقی اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔