ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاکستان کی سماجی ، معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دیں،اعزازچوہدری

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دی ہیں اورپاکستان ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے پہلے ہی اہم کردار

ادا کر رہی ہے اور امید ہے کہ پاکستانی نڑاد امریکی نوجوان مختلف شعبوں میں بہتر خدمات سرانجام دے کر امریکی معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ باشعور طبقہ امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کے لیے ایک کلیدی کردار رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی نڑاد امریکیوں کو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…