لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پیمرا کو 15روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، اس دوران عدلیہ مخالف تقاریر نشرنہ کی جائیں، پیمرا 15روز میں عدلیہ مخالف تقاریر کا سختی سے نوٹس لے، پیمرا تمام ٹی وی چینلز کی خود نگرانی کرے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر
علی اکبر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کو حکم دیا کہ پندرہ روز کے اندر نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16حکومتی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر پر فیصلہ کرے۔ اس دوران عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائیں، 15روز میں فیصلہ کر کے پیمرا رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ پیمرا تمام ٹی وی چینلز کی خود نگرانی کرے۔