اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وفاقی پولیس اور معروف ہوٹل انتظامیہ کی ملی بھگت، ڈنر کیلئے آنیوالی فیملی کے بچوں سے مبینہ طورپر واش روم میں بداخلاقی کا انکشاف 

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس اور معروف ہوٹل انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈنر کیلئے آنے والی فیملی کے بچوں سے مبینہ طورپر واش روم میں غیر اخلاقی حرکات کا انکشاف ہوا ہے تھانہ سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر وقاص الحسن کی درخواست پر مقدمہ نمبر 95 درج کرلیا یہ تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی اور حیرانگی کی بات ہے

ریڈ زون میں واقع مذکورہ بالا ہوٹل انتظامیہ کے پاس ملازمین کا شناختی ریکارڈ تک موجود نہیں ہے متاثرہ خاندان نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ڈنر کرنے ایک مقامی فائیوسٹار ہوٹل آیا اس دوران درخواست گزار کا چھوٹا بھائی علی حسن رات ساڑھے نو اور دس بجے کے درمیان واش رم ہاتھ دھونے کیلئے گیا وہاں ہوٹل کے ایک حمید نامی سٹاف ممبر نے میرے چھوٹے بھائی کا راستہ روکے رکھا اور غیر اخلاقی حرکات کی کوشش کی ۔میرے بھائی کی دھمکی دینے پر مذکورہ ملزم وہاں سے بھاگ گیا ہوٹل انتظامیہ کو شکایات کے باوجود انہوں نے ہماری ایک نہیں سنی بلکہ ہمیں ڈرانا دھمکانا اور بہانے بنانے شروع کردیئے اور یہ بھی کہا کہ جنات نے یہ کام کیا ہوگا آخر کار مجبور ہوکر 15 پر کال کی۔ جس کے بعد پولیس آنے کے بعد انتظامیہ نے بڑی مشکل سے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جس میں ہم نے اس بندے کی شناخت کرلی جو کہ ہوٹل کا سٹاف ممبر تھا اور ہوٹل انتظامیہ نے تسلیم کیا اور وہ بندہ دینے سے انکاری ہے بعد ازاں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ اس حوالے سے آن لائن کے استفسار پر ایس ایچ او سیکرٹریٹ انسپکٹر حاکم خان کا کہنا تھا ملزم کو ہم نے گرفتار کرلیا ہے ۔ سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دونوں واش روم سے باہر نکلتے نظر آتے ہیں تاہم ایس ایچ او کی جانب سے ملزم کے نام کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر یوسف سے بھی ملزم کے نام کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…