کراچی (این این آئی)اہم صوبے کی حکومت نے اپنا ٹی وی اور یڈیو قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی حکومت سے باقاعدہ طورپراجازت طلب کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے تیار کردہ سمری پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 ویں ترمیم کے تحت
صوبہ سندھ کا اپنا ٹی وی اور ریڈیو قائم کرنے کے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے خط لکھ کر باقاعدہ اجازت طلب کر رکھی ہے لیکن وفاقی حکومت نے چپ اختیار کررکھی ہے اس خط کے جواب میں وفاق نے صوبے کو تاحال ہاں یا ناں میں کوئی بھی جواب نہیں دیا۔