کراچی (این این آئی)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شعبان المعظم 1439 ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس 16اپریل بروزپیر بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات
(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔300-9285203 , 0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403