کراچی (این این آئی)متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے 100 ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ مرکزی دفتر پاکستان میں ہاوس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہکر اچی تباہ ہو گا تو پورا پاکستان تباہ ہو گا کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، آنے والاوقت پی ایس پی کا ہے
شمولیتیں اس لئے نہیں کی جارہی ہیں کہ کسی ذاتی مفاد کے لئے کام کررہے ہیں بلکہ ایک مقصد کے لئے کام کررہے ہیں، عام انسانی کی زندگی کو بہتربنانا ہے پورے پاکستان سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کراچی میں 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے کے الیکٹرک سے بات کرو کہتے ہیں گیس نہیں اور گیس والوں سے بات کرو کہتے ہیں یہ پیسے نہیں دیتے اور ہمارا وزیر اعلی دو خط لکھ کر اپنی جان چھڑا لیتا ہے وزیر اعلی صاحب کو چاہئے کہ میٹنگ بلائیں اور وفاقی وزیر کو آن لائن لیں اور اس مسئلہ کو حل کر کے اٹھیں میں چیف جسٹس صاحب سے کہونگا کہ اس مسئلہ پرسومو نوٹس لیں یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، جو لوگ اب بھی کنفوژن کا شکار ہیں ان کے لئے بانہیں پھیلاتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں آئیں ہمارے قافلے میں شامل ہو کر انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ آج شبیر قائم خانی جن کی 35 سالہ جدوجہد ہے ان کے ساتھ مرکزی عہدیداران،ان کے پورے علاقے کے ذمہ داران اور علاقائی ساتھی جن کی تعداد 100 سے زائد ہے وہ آج پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہورہے ہیں میں ان تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ انھوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم اپنے پاس سے جانے والوں کی بھی اس ہی طرح سے عزت کرینگے اور یہ ہی ہماری پالیسی ہے ہم جانے والوں کو برا نہیں کہنگے اللہ تعالیٰ ہم سب سے انسانیت کی خدمت کا کام لے لیں۔
انہوں نے کہاکہ آج کا دن بہت اہم ہے ہماری دو سالہ جدوجہد آج اہم موڑپرپہنچ چکی ہے،جو لوگ شامل ہورہے ہیں ایک دم سے نہیں آرہے نہ کہ فیشن کے طور پر آرہے بلکہ ایک ریسرچ کرکے آرہے ہیں اور تب جاکہ ہمارے قول فعل کو دیکھ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں میں یقین سے کہتا ہوں آئندہ 24 گھنٹوں کے بعد شبیر قائم خانی کی دل کی نوعیت کچھ اور ہوگی اور خوشگوار ہوگی انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں کوئی کسی پر کیچڑ نہیں اچھال رہا ہم ایک دوسرے کی کمزوریوں کو سپورٹ کرتے ہیں
اور ہم سب ایک مضبوط چٹان کی طرح ہیں ہمارا یہ خاصہ ہے ہم اپنے آنے والے بھائیوں کو احساس نہیں ہونے دیتے کہ کہ وہ کب اور کس لمحے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم ہمارا رومانس ہے تو میں کہتا ہوں ان ماؤں کے دل سے پوچھو جن کے بچے لا پتہ ہیں یا ان گھر والوں سے پوچھو جن کے بچے دربدر پھر رہے ہیں ان کو ایم کیوایم سے رومانس ہے یا نہیں، انہوں نے کہاکہ یہ جو ابہام تھا کہ ووٹ تقسیم ہوگیا آج یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ووٹ کوئی تقیسم نہیں ہوا
بلکہ ہم کو وہ لوگ بھی ووٹ دینگے جو پہلے ہماری پچھلی پارٹی کو نہیں دیتے تھے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہاکہ ہمارے مخالفین کہہ سکتے ہیں کہ آج آپ کا بھی ضمیر جاگ گیا آپ بھی ڈرائی کلین میں دھل گئے،میں کہونگادل بڑا کر یں اورسب کو معاف کریں اورمیں نے جو غلط باتیں پی ایس پی کے لیئے سن رکھیں تھیں پی ایس پی کو اس کے برخلاف پایا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اب وہ ایم کیوایم نہیں ہے نہ ہی وہ لوگ ہے آج دل خون کے آنسو روتا ہے آج شہداء کو کوئی نہیں پوچھتا
عیدکے تہوار پر تین ہزار روپے دے دیتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ تو بس ٹوکن ہیں اس سے کئی زیادہ اور شامل ہونے والے ہیں میں انیس قائم خانی کی بات دہرا ونگاکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک تاثر ہے کہ ادارے ڈرا دھمکا کے ہمیں بھیج رہے ہیں ادارے والے بھی سن لیں کہ ہم ان سے ڈر کر نہیں اپنی مرضی سے آئے ہیں، انہوں نے کہاکہ رات کو فاروق بھائی میرے پاس آئے
کہ میں تمہیں لینے آیا ہوں لیکن میں نے کہا کہ مل کر آئیں تو چلونگا لیکن افسوس ہوتا ہے کہ سب سے کہا کہ ایک ہوجاوجب دو جگہ یوم تاسیس منایا گیا تو پھر دل نہیں مانا اور میں گھر بیٹھ گیا انہوں نے کہاکہ میں نے استخارہ کیا اور استعفی دے دیا جو ان کی امانت تھی ان کو واپس کردی اب میں آزاد ہوں جہاں چاہوں جاوں جو پارٹی چاہوں جوائن کروں انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے تو بہت دعوت دی اب میں فاروق ستار اور عامر خان کو دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آجائیں مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کی بھلائی کے لئے کام کریں۔