لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائی ڈاکٹرز کا صفایا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پنجاب حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے صوبے بھر سے عطائی ڈاکٹرز کا صفایا کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کو عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا پنجاب پولیس عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن کرے اور انہیں گرفتار کرے۔ چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔