ہفتہ‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2025 

اس حکومت میں صرف ماراماری کی گئی ہے ،تحریک انصاف کے اہم رہنما اور رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن امجدآفریدی اپنے ہی حکومت پر برس پڑے ،کہاتحریک انصاف کی حکومت میں صرف ماراماری کی گئی ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کوہاٹ سے منتخب امجدآفریدی نے کہاکہ 2015ء سے ان کو تیل وگیس کی رائلٹی فنڈزسے محروم رکھا گیا ہے

تحریک انصاف جوکہتی ہے وہ کرتی نہیں میں نے یہاں پر ایک نہیں دونہیں دس دفعہ سے زائد آوازاٹھائی لیکن رائلٹی فنڈنہیں دیاگیا جواب میں صوبائی وزیر قانون امتیازشاہدقریشی نے کہاکہ رائلٹی فنڈدیاگیاہے لیکن امجدآفریدی کے ہائیکورٹ جانے کے باعث فنڈجاری نہیں کیاجاسکا اس وقت ایک ارب روپے سے زائدفنڈجاری نہ کرنے کی ذمہ داری امجدآفریدی پرعائد ہوتی ہے اس موقع پر سپیکرنے اسمبلی اجلاس کوپیر16اپریل تک ملتوی کردیا۔صوبائی وزیرقانون امتیازشاہدقریشی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ترقیاتی فنڈزریلیزکرنے پرپابندی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی وغیرآئینی قرار دیا صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون امتیازشاہدقریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی اسمبلیوں نے کم ازکم28مئی تک رہناہے کس قانون کے تحت ترقیاتی فنڈزکومنجمدکردیاگیاانہوں نے کہاکہ ابھی صوبائی حکومتوں نے چوتھے سہ ماہی کے لئے ترقیاتی فنڈجاری کرناتھا کئی ترقیاتی منصوبے ادھورے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ایک کی نہ سنی فنڈزکی بندش مکمل طور پر غیرقانونی ہے کسی بھی طوراس کی حمایت نہیں کرسکتے اس متعلق بھرپورآوازاٹھائینگے ۔  تحریک انصاف کے منحرف رکن امجدآفریدی اپنے ہی حکومت پر برس پڑے ،کہاتحریک انصاف کی حکومت میں صرف ماراماری کی گئی ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کوہاٹ سے منتخب امجدآفریدی نے کہاکہ 2015ء سے ان کو تیل وگیس کی رائلٹی فنڈزسے محروم رکھاگیاہے تحریک انصاف جوکہتی ہے وہ کرتی نہیں میں نے یہاں پر ایک نہیں دونہیں دس دفعہ سے زائد آوازاٹھائی لیکن رائلٹی فنڈنہیں دیاگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…