اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ سے ملاقات ایک دن قبل ہی شہبازشریف نے بڑا سرپرائز دے دیا،ملاقات ہفتہ 14اپریل کولاہورمیں ہونی تھی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرسے طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی ،شیڈول کے مطابق یہ ملاقات ہفتہ کے روزلاہورمیں ہونی تھی۔نئی دہلی میں بھارت کے دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف سے ملاقات کیلئے تحریری اجازت لی تھی اوریہ ملاقات ہفتہ 14اپریل کولاہورمیں ہونی تھی ۔اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی

ہے کہ اجے بساریہ نے ہفتہ کے روز تین روزہ دورے پرلاہورآنا تھا، اس دورے کے دوران ان کی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت کاروباری اورصحافتی شخصیات سے ملاقاتیں ہونا تھیں تاہم شہبازشریف کی طرف سے مصروفیات کی بناء پرملاقات منسوخ کی گئی ہے جس کی وجہ سے اب بھارتی ہائی کمشنرلاہورنہیں آرہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو 14 اپریل کو کراچی جانا تھا اس وجہ سے یہ ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…