اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بنچ نے آج آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق رکن پارلیمنٹ کا صادق اور امین ہونا لازمی ہے لہٰذا اس آرٹیکل کے تحت نااہل ہونے والے سیاستدانوں کی نا اہلی تاحیات ہو گی اور یہ کہ نا اہل سیاستدان تاحیات پارلیمانی سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ن
لیگ کے قائد نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین تاحیات نا اہل ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہرموجود لیگی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا اور ان کے اس احتجاج کے باعث شاہراہ دستور بلاک ہو گئی اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔ عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے اس موقع پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ’’میں بھی نواز ہوں‘‘اور ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے نعرے لگائے۔