اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر اور پاکستان میں سٹنگ آپریشن کے حوالے سے مشہور نجی ٹی وی پروگرام’سر عام‘کے میزبان اقرار الحسن نے دوسری شادی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی دورے کے دوران جب اقرار الحسن کو سما ٹی وی کی اینکر پرسن فرح یوسف کے ساتھ دیکھا گیا اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سماجی رابطوں
کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے اقرار الحسن سے اس حوالے سے سوال کیا جس پر اقرار الحسن نے فرح یوسف کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی دوست نہیں بلکہ بیوی ہیں۔ فرح یوسف سے شادی کا اعتراف اقرار الحسن نے اپنی ہی شیئر کی جانے والی تصویر کی وجہ سے کیا۔ اقرار الحسن نے اپنے غیر ملکی دورے کے دوران کی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی جس میں فرح یوسف ان کے عقب میں صوفے پر بیٹھی نظر آرہی ہیں جس پر ٹویٹر صارف نے اقرار الحسن سے سوال کیا کہ بھیا کیا اس تصویر میں آپ کے پیچھے فرح یوسف کھڑی ہیں؟جس پر اقرار الحسن نے صارف کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وضاحت؟ کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟ فرح یوسف میری بیوی ہیں اور وہ اس اس دورے پر میرے ساتھ موجود تھیں۔ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے۔بات صرف یہیں تک نہیں رہی بلکہ دوسری شادی چھپائے جانے کے حوالے سے جب اقرار الحسن سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دوسری شادی چھپانے سے متعلق دراصل سوال بچگانہ ہے اور ساتھ ہی اقرار الحسن نے اپنی پہلی اہلیہ اور اپنی دوسری اہلیہ فرح یوسف کی ایک ساتھ اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کر دیںاور اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کے لیے یہ جواب ہے، یہ میری دونوں بیویاں اور میرا بیٹا ہے۔جس کے بعد نہ صرف ناقدین چُپ ہوئے بلکہ فرح یوسف نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اقرار الحسن کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔