لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کروڑپتی لاہوریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا‘ تمام بنکوں کے سربراہان سے گزشتہ پانچ سال کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کرنے والے لاہوریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کروڑ پتی لاہوریوں کی بنک ٹرانزیکشنز کی چھان بین شروع کر دی ایف بی آر نے گزشتہ 5 سال کے دوران کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے والے لاہوریوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ایف بی آر نے تمام بنکوں کے
سربراہان سے سال 2013سے2017 تک کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے نام، اکانٹ نمبرز اور رقوم منتقلی کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون نے تاحال 5 سے75 کروڑ روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے والے 15غیر رجسٹرڈ لاہوریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ایف بی آر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرے گا۔