ا لپوری( مانیٹرنگ ڈیسک) دلیر عورت نے رات گئے انجان شخص کے گھر میں داخل ہونے پر فائرنگ کردی ، نامعلوم شخص قتل ، پولیس نے خاتون کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، شانگلہ کے علا قے داموڑی میں گھر سے نعش برآمد ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، رات گئے
اجنبی شخص محمد رشادنامی شخص گھر میں داخل ہوا ، آہٹ سن کر دروازہ کھولنے پر گھر میں موجود خاتون نے فائرنگ کردی،خاتون نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا ۔تھانہ اولندر پولیس نے مسماۃ زرسانگہ زوجہ نظیر الحق کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب شانگلہ کے دورآفتادہ علاقہ داموڑئ ماصل میں نظیر الحق کے گھر سے فائرنگ کی آواز سنی گئی اورصبح نعش بر آمد کی گئی ، پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول محمد رشاد ولد دوشم سکنہ کیکوڑ داموڑئ ہے،جس پر اولندر تھانے کے ایس ایچ او مظفر خان کی سربراہی میں ٹیم نے پہلے مرحلے میں گھر میں موجود خاتون مسماۃ زرسانگہ کو گرفتار کرکے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات میں نے رات گئے آہٹ کی اواز سنی ، دروازہ کھولنے پر اجنبی معلوم ہوا تو میں نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے شخص نادیدہ کو قتل کیا، ادھر سرکل پولیس آفیسر امجد علی خان نے بتایا کہ ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کردیا گیا ہے اور ملزمہ کے خلاف تھانہ اولندر میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے ، واقعے کہ مزید تفتیش جاری ہے ۔