اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ڈرائیور آف گراؤتھ انڈیکس پر پاکستان میں اسلام آباد کون سے نمبر پر ہے؟ ایک ریسرچ رپورٹ میں انکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) نے شہر بطور ڈرائیور آف گراؤتھ کے عنوان سے ملک کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے بارے میں ایک ریسرچ رپورٹ تیار کی جس کا اجراء اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کیا گیا۔ جمعرات کو رپورٹ کے مطابق اکنامک ڈائنامزم کے لحاظ سے اسلام آباد پہلے، لاہور دوسرے، کراچی تیسرے، پشاور چوتھے اور کوئٹہ آخری نمبر پر ہے۔

انشورنس ایفیشنسی کے لحاظ سے اسلام آباد پہلے، کوئٹہ دوسرے، لاہور تیسرے، کراچی چوتھے اور پشاور آخری نمپر پر ہے۔ اسی طرح لائیوآبلٹی کے لحاظ سے اسلام آباد پہلے، کراچی دوسرے، کوئٹہ تیسرے، پشاور چوتھے اور لاہور آخری نمبر پر ہے ۔ اس موقع پر چیمبر میں رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرائم کی چیف آپریٹنگ آفیسر محترمہ عائشہ بلال نے کہا کہ دنیا میں معیشت کی ترقی میں شہروں کا کردار بڑھتا جا رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں بھی معیشت کی ترقی میں شہروں کے کردار کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جائے جس سے ہمارے شہروں میں ایک مقابلے کی فضا پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائم نے اپنی پہلی ریسرچ رپورٹ میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے دارالحکومتوں پر توجہ مرکوز کی جبکہ آئندہ پاکستان کے مزید چھ شہروں ایسی ریسرچ رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نجی شعبے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے لہذا پرائم نے چیمبر کے اشتراک سے اس تحقیقاتی رپورٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائم کے ڈائریکٹر ضیا بانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین نے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے کر حیرت انگیز اقتصادی ترقی حاصل کی ہے او رپاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر اپنی معیشت کو بہتر کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے بارے میں

ایسی ریسرچ رپورٹ تیار ہونے سے پالیسی سازوں اور حکومتی نمائندگان کو شہروں کی بہتر ترقی کیلئے بہتر منصوبہ سازی کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے نتائج متعلقہ حکومتی نمائندوں کے ساتھ شیئر کائے جائیں گے تا کہ وہ شہروں کی بہتر ترقی پر زیادہ توجہ دے سکیں۔پرائم کی ریسرچ فیلو محترمہ عنیقہ ارشد نے شرکاء کو ریسر چ رپورٹ کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دی اور کہا کہ اس کا مقصد شہروں کی بہتر ترقی کے بارے میں عوام اور حکومتی حلقوں میں

ایک ڈائیلاگ کا عمل شروع کرنا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامرو حید نے اپنے خطاب میں پرائم کی طرف سے معیشت کی ترقی میں پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کے کردار کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی کوشش کو سراہا کیونکہ اس سے موجودہ اور آنے والی حکومت کو آئندہ کی پالیسی سازی میں بہتر رہنمائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معیشت کی ترقی میں شہروں کا کردار بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق

دنیا کے چھ سو بڑے شہرعالمی جی ڈی پی میں 60فیصد حصہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشنز کی ایک رپورٹ کے مطابق شہر اب قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں عوام کو ترقی کے بھی بہتر مواقع میسر آتے ہیں جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے لہذا انہوں نے کہا حکومت پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر ملک بڑے شہروں کی بہتر ترقی پر زیادہ توجہ دے اور ان میں انفراسٹریچکر کا نظام جدید بنانے کی کوشش کرے

جس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت تیز رفتار ترقی کے راستے پر گامزن ہو گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے پرائم کی طرف سے چیمبر کے اشتراک سے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ رپورٹ پالیسی سازی سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کو شہروں کی بہتر ترقی کیلئے منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہو گی۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…