اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

پختونخوا میں تبدیلی کی بات جھوٹ ثابت ہو یا شہباز شریف پنجاب کا کوئی ایک منصوبہ کرپشن سے پاک ثابت کر دیں سیاست چھوڑ دونگا،بہروپیا چھوٹا ہو یا بڑا انقلاب دونوں ہی نہیں لا سکتے، تحریک انصاف کے اہم رہنما کے دعوے

datetime 12  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان کی پختونخوا میں تبدیلی کی بات جھوٹ ثابت ہو یا شہباز شریف پنجاب کا کوئی ایک منصوبہ کرپشن سے پاک ثابت کر دیں سیاست چھوڑ دونگا،بہروپیا چھوٹا ہو یا بڑا انقلاب دونوں ہی نہیں لا سکتے، اپنے دور اقتدار میں عوام کو بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم رکھنے والے کیا انقلاب لائیں گے، جب وقت تھا تب وسائل اپنی ذات اور سڑکوں پلوں پر خرچ کر دیئے اب اقتدار جاتا اور اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتا

دیکھ کر شریف برادران انقلاب، تبدیلی اور خوشحالی کی باتیں کرنے لگے، کرپشن، لوٹ مار کے بعد اب گمراہی پھیلانے والے جعلی حکمران بھول جائیں کہ عوام انکے دھوکہ میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ شریف برادران اقتدار میں آئیں تو عوام سے آنکھیں پلٹ لیتے ہیں، مشکل وقت آئے تو عوام اور جمہوریت کا راگ الاپنے لگتے ہیں یہ سیاستدان نہیں بہروپیے ہیں اور کوئی بہروپیا انقلاب لا سکتا اور نہ ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، پشاور میں تبدیلی آئی ہے یا نہیں اسکا فیصلہ پختونحوا کے عوام نے تو کرنا ہی ہے لیکن میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ پنجاب کا ایک وفد بھیجیں، جس میں ڈاکٹر، انجینئر، ماہرین تعلیم، معاشیات اور اراکین اسمبلی شامل ہوں۔ انہیں ہم دکھائیں گے کہ تبدیلی کسے کہتے ہیں چیلنج کرتا ہوں عمران خان کی خیبر پختونخواء میں تبدیلی کی بات جھوٹی ہوئی تو سیاست سے کنارا کشی اختیار کر لوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ کرائم ہو، بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم، کرپشن یا مالی بے ضابطگیاں ہوں، پنجاب خرابیوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔ اس پر بھی شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں وہ کسی ایک منصوبے کو کرپشن سے پاک ثابت کر دیں پھر بھی سیاست چھوڑ دونگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…