سرگودھا(سی پی پی) سرگودھا میں جنسی اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ تھانہ جال چکیاں کے ملزمان کم سن بچوں سے زیادتی کرتے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا گھنانا کام کرتے ہیں۔ملزمان بچوں کے والدین کو بلیک میل کر کے ان سے رقم بھی بٹورتے تھے۔ سیکنڈل منظر عام پرآنے کے بعد پولیس نے 7 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔گرفتار ملزمان میں ظہیر، عامر ، جہانگیر،رحمت خان، خالق داد اورقادر یار شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈی پی او نے مزید تحقیقات کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ ملزمان کی سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے ہاتھ میں بھاری اسلحہ دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزمان کے پیچھے طاقتور افراد کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے، البتہ تفتیش میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔