ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فیصلہ اقامہ پر آیا،غلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں،نوازشریف

datetime 12  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقامے پر آیا اور جھوٹ ثابت ہوا ٗ غلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں ٗ پارٹی چھوڑ کر جانے والے سونے جیسے لوگ نہیں تھے ٗ تکلف دہ کہانی کی کھوج لگانی چاہیے ٗ جے آئی ٹی کے 40 نامعلوم اہلکاروں کو سامنے لایا جائے ٗ واجد ضیا جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں ٗملک و قوم کے مالک نہیں ۔

جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ انویسٹی گیشن کیلئے کن لوگوں کا سہارا لیا گیا ٗجے آئی ٹی کی رپورٹ بنانے کیلئے 40 لوگ تھے ٗپول کھل گیا ٗ 30تفتیش کار اور عملے کے 10 لوگ کون تھے؟۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقامے پرآیا وہ بھی جھوٹ ثابت ہوا ٗغلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ہیرے کون تھے؟ کون سے محکمے سے آئے تھے؟ کس نے یہ لوگ جے آئی ٹی کو دیئے اور یہ کردار کیوں سونپا گیا؟انہوں نے کہا کہ جب واجد ضیاء سے پوچھا جاتا ہے یہ کون لوگ تھے وہ کہتے ہیں میں نہیں بتاسکتا، وہ کیوں نہیں بتاسکتے ٗ آپ ملک کیمالک نہیں، صرف جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں ٗ مجھ پر مقدمہ ہے ٗ میں اور قوم جاننا چاہتے ہیں ٗ یہ کون سے نامعلوم لوگ تھے جنہوں نے یہ کردار ادا کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی امید تو بہت ہے کیونکہ کیس میں کچھ بھی نہیں ٗاس کیس میں بہت ساری چیزیں خطرناک ہورہی ہیں ٗجو حقائق چھپائے گئے وہ سامنے آرہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ کرگئے وہ سونے جیسے لوگ نہیں تھے ٗ تکلیف دہ کہانی ہے اس کی کھوج لگانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے چھوڑ کر جانے والے مفاد پرست ہیں، یہ ہمارے لوگ نہیں تھے، ہماری حکومت بننے پر ہمارے پاس آگئے تھے۔ چوہدری نثار سے متعلق سوالات کے باوجود نواز شریف نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…