پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

سوشل میڈیاپرعمران خان کو بطور ہندو دیوتا پیش کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن نہیں بلکہ کس پارٹی کے لوگ نکلے؟ حیرت انگیزانکشافات،ایف آئی اے کو احکامات جاری

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد( این این آئی )قومی اسمبلی کے سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور ہندو دیوتا پیش کرنے کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا ۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی رمیش لال نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعت کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے

جس میں انہیں شیو دیوتا کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے داخلہ امور کے وزیرمملکت طلال چوہدری سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس بارے میں رپورٹ ایوان میں پیش کریں۔رمیش لال نے کہا کہ عمران خان کی مخالفت میں حکمران جماعت کے کارکنوں نے ہندؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔رمیش لال کا کہنا تھا کہ ملکی آئین میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ کسی بھی شخص کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت کے کارکنان اور سوشل میڈیا سیل کے ارکان خود ایسے واقعات میں ملوث ہیں جس سے دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف اسی قسم کی کارروائی کی جائے جس طرح مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ذمہ داران کو دی جاتی ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا اور یہ معاملہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ کو بھجوا دیا۔ سردار ایاز صادق نے داخلہ امور کے وزیر مملکت طلال چوہدری کو اس معاملے کی رپورٹ جلد از جلد ایوان میں پیش کرنے کو کہا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…