پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

’’عشق کرنے کا ارادہ ہرگز نہ تھا۔۔ بخدا ہو گیا دیکھتے دیکھتے‘‘ تحریک انصاف میں نئے شامل ہونیوالے عامر لیاقت نے عمران خان کی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ لوگ بھی دیکھتے ہی رہ گئے، سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں عمران خان سے عشق ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی اور عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی لکھا کہ عشق کرنے کا ارادہ ہرگز نہ تھا۔۔ بخدا ہو گیا دیکھتے دیکھتے۔

ان کے اس ٹویٹ اور تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہر کوئی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر عمران خان سے ڈاکٹر عامر خان کی بنی گالہ میں ملاقات کی ہے جسے انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر شیر کیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت اس تصویر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں لیکن عمران خان مسکراتے ہوئے دوسری جانب دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر کے اس ٹویٹ پر ٹھاکرائن نامی صارف نے لکھا کہ عامر بھائی اب اس عشق کو برقرار رکھئے گا۔ روپا سندھو نامی صارف نے اس پر لکھا کہ میری کزن گئی تھیں کراچی میں دیکھنے، بتا رہی تھیں ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ تمہیں تفصیل سے بتا سکیں کہ خان کیسے دکھتا ہے۔ بس دو تین دن تو یہی ریپیٹ کرتی رہیں لیکن اب کہتی ہیں بس خواب تھا۔ ایک اور صارف ماریہ چوہدری نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنکی پیرنی کی جگہ لینے کا ارادہ ہے کیا۔۔ عائشہ بیگ نامی ایک صارف نے عمران خان کی نوجوانی کی تصویر شیئر کی اور شعر لکھا کہ اپنی ہستی کی میں تمہیں کیا مثال دوں۔۔ لوگ مشہور ہو گئے ہمیں بدنام کرتے کرتے۔ اس پر ایک اور صارف محمد بلال خان نے کہا کہ عامر بھائی نے ’’شیرو‘‘ کا منصب سنبھال لیا ہے۔   تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں عمران خان سے عشق ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی اور عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی لکھا کہ عشق کرنے کا ارادہ ہرگز نہ تھا۔۔ بخدا ہو گیا دیکھتے دیکھتے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…