اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

منظور پشتین کے مطالبات جائز ہیں یا ناجائز؟ عمران خان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا، جنرل باجوہ سے بات براہ راست کرنے کا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں چیک پوائنٹس سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، ، لوگوں کا لاپتہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی جنرل قمرجاوید باجوہ سے بات کروں گا، اقتدار میں آکر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے، انتخابات کے بعد چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایوب آفریدی کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں وعد کرتا ہوںکہ قبائلیوں کیلئے جنرل باجوہ سے ملاقات کرونگا ، آرمی چیف سے درخواست کرونگا کہ چیک پوائٹس کم کرے ،آرمی چیف سے لاپتہ افراد کے بارے میں بھی بات کرونگا۔ہم فاٹا میں بلدیاتی الیکشن کروانگے تاکہ فنڈ خرچ ہوسکے۔ یہ ضروری ہے کہ فاٹا میں ترقیاتی فنڈ خرچ کیا جائے تاکہ ترقی آئیں،فاٹا کی ریفامز میں تاخیر مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے پیش آیا۔ شہباز شریف تو یہ سوچ رہے ہے کہ یہاں کتنا پیسا بنایا جا سکتا ہے ۔بی آر ٹی کا مقابلہ تمام میٹروز سے ہوگا ۔ بی آر ٹی منصوبے میں کوئی خسارہ نہیں ہوگا ۔عمران خان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کو قرضے کی بات کرنے پر شرم آنی چاہیئے، نوا زشریف اور زرداری کے دور میں ہر پاکستانی قرضدار تھا،شہباز شریف نے اشتہاروں میں ترقی کی ہم نے زمینی حقائق پر تبدیلی دکھائی،، منظور پشتین کے مطالبات جائز ہے۔کپتان کاکہنا تھا کہ ایوب آفریدی سینیٹ کے رکن منتخب ہونے پر مبارکباد کے مستحق ہیں،تقریب سے سینیٹر ایوب افریدی نے بھی خطاب کیا انکاکہنا تھا کہ قبائل میں پندرہ سال میں ایسا گھر نہیں جہاں سے جنازہ نہیں اٹھا، قبائلی علاقوں میں سکول، ہسپتال اور سڑکیں تباہ ہیں، قبائل عمران خان کو امید کی نظروں سے دیکھتے ہیں، عمران خان ہی ملک کے آ ئند ہ وزیر اعظم ہوں گے



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…