اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

جرح سے ثابت ہوا سچ کو جان بوجھ کر چھپایا گیا، جے آئی ٹی نے پہلے سے طے شدہ رپورٹ جمع کروائی ،مریم نواز

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جرح سے ثابت ہوا کہ سچ کو جان بوجھ کر چھپایا گیا، جے آئی ٹی کی جانب سے پہلے سے طے شدہ رپورٹ جمع کروائی گئی جو شرمناک ہے،بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش پہلے بھی ناکام ہوئی اوراب بھی ایسا ہی ہوگا، یہ وہ لوگ ہیں جو ووٹ کے ذریعے جیت نہیں سکتے اور منتخب نمائندوں سے نا اہل کراتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ سازشیں کرنے والے کو ہرجگہ سازشیں ہی نظر آتی ہیں ،جن سے سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کرسکتے، ووٹ کے ذریعے جیت نہیں سکتے انہیں عدالتوں سے نااہل کراتے ہیں۔مخالفین بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کر رہے ہیں لیکن یہ سازش پہلے بھی ناکام ہوئی اور اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث کی واجد ضیا پر کی جانے والی جرح سے ثابت ہوگیا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے پہلے سے طے شدہ رپورٹ جمع کروائی اور جان بوجھ کر سچ کو چھپایا، یہ ایک شرمناک عمل تھا، اس سے ثابت ہوا کہ نوازشریف سچا تھا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…