ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

نیازی کا سیاست میں آ نااچھا ثابت نہیں ہوا،انکے آنے سے مقدس پیشہ پراگندا ہوا :پرویز ملک

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاست میں آ نااچھا ثابت نہیں ہوا، نہیںان کے سیاست میں آنے سے سیاست پراگندا ہوئی، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، یہ ہر وقت امپائر کے گرین اشارے کے منتظر ہیں،اور ہمیشہ سے اقتدار میںچور دروازے سے آنے کے خواہش مند ہیں۔

نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ سو دو سو لوگوں کے جلسے کر رہے ہیں، شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ،عوام ان کے منفی اور انتشار کے ایجنڈے کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری محمد شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال اور سمیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو جھوٹ اور الزام تراشی سے پاک ایک، خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔ ہماری حکومت نے منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے،میرٹ اور شفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے,کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،2018کے جنرل الیکشن میں بھی انشاء اللہ کامیابی ہماری ہی ہو گی،ماضی کے ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ آج شفافیت کا دور دورہ ہے اور وسائل دیانتداری سے صرف کئے جا رہے ہیں۔ منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شفافیت پر ترقی مخالفین کو پریشانی ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…