برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا نیند کے دوران اپنے اضافی جسمانی وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں ؟ تو یہ مزیدار اشیاءکھانا عادت بنالیں۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ کیمبرج یونیورسٹی اور برٹش انسٹیٹوٹ آف نیوٹریشن تحقیق میں بتایا گیا کہ ویسے تو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاﺅں کو نقصان دہ سمجھا جاتا ہے مگر درحقیقت انہیں سونے سے پہلے کھانا توند کی چربی جلد گھلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
روزانہ صرف 2 کیلے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟ ایسی غذائیں جیسے پاستا، سفید ڈبل روٹی اور چاول وغیرہ سونے سے قبل کھاناجسم کو چربی بطور ایندھن استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس سے اضافی چربی کو جلد گھلانا ممکن ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے ان غذاﺅں کو کھانا کاربوہائیڈریٹس کو مسلز میں زیادہ بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس سے قبل امریکا کی آرسیرو یونویرسٹٰ کی تحقیق میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ نشاستہ کی مزاحمت کرنے والے کاربوہائیڈریٹس کا استعمال موٹاپے کے کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس بیج، اجناس، سفید چاول اور پاستا وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ کاربوہائیڈریٹس دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور معدے میں فیٹی ایسڈز میں تبدیل ہوجاتے ہیں، جنھیں ہمارا جسم توانائی کے طور پر جلاتا ہے۔ ریشے دار غذاؤں کا کم استعمال 7 امراض کا باعث یہ کاربوہائیڈریٹس سفید ڈبل روٹی یا میٹھی اشیاءمیں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس سے مختلف ہوتے ہیں جو فوری طور پر جسم میں جذب ہوکر جلنے کی بجائے چربی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ اس تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید چاول اور پاستا میں موٹاپے سے تحفظ دینے والے کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں اور سادہ چاول کا اکثر استعمال موٹاپے سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔