جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

اپیل نے درجنوں امریکی جہازوں کو پرواز سے کیسے روکا؟

datetime 30  اپریل‬‮  2015 |

نیویارک (نیوزڈیسک)ایپل کمپنی کے تیارہ کردہ آئی پیڈ پر انسٹال کردہ تھرڈ پاٹی کی ایک ایپ میں غلطی کی وجہ سے امریکی فضائی کمپنی امیرکن ایئر لائن نے اپنے درجنوں جہازوں کو پرواز سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تکنیکی خرابی آئی پیڈ کے سافٹ ویئر کی وجہ سے ہوئی اور اس نے کام کرنا بند کردیا۔ پائلٹ اور ان کے معاونین پروازوں کے بارے میں معلومات دیکھنے کےلئے آئی پیڈ استعمال کرتے ہیں امیرکن ایئر لائن نے اپنے عملے کو جہاز پر بہت زیادہ لکھائی کے مشکل کام سے بچانے کےلئے 2013 میں کاغذوں کا استعمال ختم کر دیا تھا۔ فضائی کمپنی کا اندازہ تھا کہ کاغذوں کا استعمال ختم کرنے سے اسے ہر سال ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا جسے ایندھن خریدنے کےلئے استعمال کیا جائے گا۔فضائی کمپنی کے مطابق ایپ کی غلطی کو اب ٹھیک کر لیا گیا کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق کچھ پائلٹوں کے آئی پیڈ پر ایک ایپ کی وجہ سے ہمیں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تکنیکی خرابی آئی پیڈ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس پر انسٹال کی گئی ایک ایپ کی وجہ سے ہوئی جسے ایک تھرڈ پارٹی نے بنایا تھا۔ اس خرابی سے گزشتہ رات اور بدھ کی صبح کچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئیترجمان کے مطابق ہمارے پائلٹوں نے جہاز کے اڑنے سے پہلے ایک بار پھر سے اس ایپ کو ڈاو ¿ن لوڈ کر کے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ اس کے علاوہ متبادل کے طور پر پائلٹ کاغذی جدولوں پر بھی انحصار کر سکتے ہیں جو انھیں ایئر پورٹ سے مل سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے مسافروں کو پریشانی اٹھانا پڑی اور ہم اس پر معافی مانگتے ہیںامیرکن ایئر لائن‘ کے پائلٹ ’فلائٹ ڈیک‘ نامی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں جسے بوئنگ کی ایک ذیلی کمپنی جیپیسین نے تیار کیا فرم کے ایک ترجمان نے صورت حال کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ امریکی ڈیٹا بیس کے چارٹس میں ریگن نیشنل ایئر پورٹ کے چارٹ کی ایک نقل کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ایپ اس نقل کو ٹھیک طرح سے کام میں نہ لا سکی جس کی وجہ سے ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیاہم نے جلد ہی صورت حال پر قابو پا لیا اور پائلٹوں کو ہدایت کی کہ پہلے وہ پرانی ایپ کو آئی پیڈ سے ڈیلیٹ کریں اور پھر دوبار انسٹال کر لیں جب تک چارٹوں کی ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا امیرکن ایئر لائن کے پائلٹ ریگن نیشنل ایئر پورٹ سے پرواز کرتے یا اس پر اترتے وقت چارٹ کے پی ڈی ایف امیج استعمال کریں گے جن کا آئی پیڈ میں انسٹال کردہ ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…